باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیٹ، سینماز، مدارس ،دفاتر سمیت سب کچھ بند کر دیا گیا ہے لیکن تبلیغی جماعت والوں کا گشت اور ان کا نظم ملک بھر مین جاری ہے، آج اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے ایک غیر ملکی باشندے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.

باغی ٹی وی کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تبلیغی مرکز بلال مسجد کے باہر سے ایک تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ پر تبلیغی جماعت والے جا رہے ہیں، بلال مرکز سے جماعت کی تشکیل ہوئی اور اسکے بعد جماعت علاقے میں روانہ ہوئی،
کراچی سے بھی تبلیغی جماعتوں کی تشکیل ہوئی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مساجد میں تبلیغی جماعتیں موجود ہیں.

ملک بھر میں صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کر رہی ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے، مارکیٹس بند کر دی گئیں، شہریوں سے گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی لیکن تبلیغی جماعت والے نہ تو اپنے نظم میں جماعتیں تشکیل دینے سے رک رہے ہیں اور نہ ہی گشت سے، مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعت کے افراد گشت بھی کرتے نظر آئے ہیں ،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،تبلیغی جماعت سے ملنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی، میڈیکل ایمرجنسی، دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر،سب بند ہو چکا ہے، ہوٹلز، شادی ہالز،سینماز،بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومتیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں لیکن تبلیغی جماعت نے اجتماع کی منسوخی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے اور تبلیغی جماعت کی مصروفیات کو بھی بند کرنا چاہئے.

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کی وجہ سے ایک مسجد سیل ہو چکی ہے، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں تو مزید مسجدیں سیل ہونے کا خدشہ ہے، حکومت نے سب کچھ بند کر دیا لیکن مسجدیں ابھی تک کھلی ہیں، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو شاید حکومت مسجدیں بند کرنے پر بھی مجبور ہو جائے

Shares: