باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی، کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جس کا آج 12 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز ، صنعتیں بند ہیں، پنجاب حکومت نے آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز ، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کر سکتی ہیں، فروٹ ، سبزیاں ، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل کے 36، سپورٹس 10، سرجیکل 7 یونٹ کھولے جائیں گے، آٹو پارٹس کے 3، فارماسوٹیکل 25 جبکہ فروٹ اور سبزیوں کے 7 یونٹس کھولے جائیں گے۔

واضح رہےکہ پنجاب  می‍ں کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے می‍ں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1072 تک پہنچ گئی

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

رائیونڈ قرنطینہ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 251 تک پہنچ گئی کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور کے شہریوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 210 ہوگئی

Shares: