کس ملک کی فوج میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک ہفتے میں ہوا 50 فیصد اضافہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی، امریکا میں کرونا سے ہلاکتیں 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں دوسری جانب امریکی فوج میں کورونا کے 2ہزار528کیس سامنے آچکے ہیں

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 3روزمیں امریکی فوج میں کورونا کیسزمیں 50فیصد اضافہ ہوا ہے،جمعہ کے بعد امریکی فوج میں کورونا کے 800کیسزکا اضافہ ہوا ہے،

امریکی محکمی دفاع کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی کرونا وائرس سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے امریکی فوج میں چھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں

امریکی محکمہ دفاع نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اپنی فوج کے لئے پالیسی جاری کی ہے جس میں ماسک پہننے اور کم از کم آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے ، دوران ڈیوٹی اور گھروں میں بھی فاصلہ رکھنا ہو گا.

امریکی محکمہ دفاع نے امریکی فوج میں 2528 فوجیوں میں کرونا کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے،امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ امریکہ فوجی بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اوران پرکرونا وائرس کے اثرات کوئی اثر نہیں دکھا سکیں گے

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی فوج کے 398 سویلین، 177 کنٹریکٹرزصحتیاب ہو چکے ہیں،431 سیلرز،334 سپاہی،281 ایئرمین، 68 میرین اور نیشنل گارڈ میں کرونا کے 303 کیسز ہیں

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحتمند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 3 تک پہنچ گئی ہے،امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 335 ہوچکی ہے

Shares: