پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ہلاکتیں بھی 54 ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں میں پاکستان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 3864 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔
اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 500 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ایک اور مریض کورونا سے دم توڑ گیا،خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی،23نئےکیسسز کے ساتھ پشاور24 گھنٹے میں سب سے زیادہ متاثرہوا،بنوں2،ڈی آئی خان ،کرک ،بونیراورایبٹ آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،دیر20،سوات 7،مردان 3، چارسدہ 4اور صوابی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ، کوہاٹ 15،شمالی وزیرستان3،مہمنداورخیبر سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا.خیبرپختونخوا میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1264 ہوگئی
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی،666 مریضوں کاتعلق مختلف اضلاع سے ہے،49مریض کیمپ جیل لاہورکی قرنطینہ میں ہیں .
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 536 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت کے افراد سے ہے جو مختلف اضلاع میں ہیں. 213 مریض ڈی جی خان،449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، پنجاب میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
پنجاب کے اضلاع میں سے لاہور میں کرونا وائرس کے 293 مریض، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، پنڈی میں 58، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 32،سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگ میں 2، رحیم یار خان میں 3 ، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں اٹھارہ،لیہ ، شیخوپوری، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے
سندھ میں 51 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 932 ہوگئی، اس طرح جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں 9 ہزار 589 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 932 مثبت آئے اور 253 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بلوچستان میں بھی کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں متاثرین کی تعداد 202 ہوگئی۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.اسلام آباد میں بھی 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 82 تک پہنچ گئی،آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 مریض سامنے آگئے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی۔








