اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، دنیا میں کرونا بڑھ رہا ہے، اندازہ لگا رہے ہیں کہ اپریل کے آخر تک ہسپتالوں میں بہت زیادہ پریشر ہو گا، اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ سنٹر بنا ہوا ہے، سب صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے وہاں سے رابطہ ہوتا ہے، ڈاکٹر بھی کرونا کے کیسز کے حوالہ سے جائزہ لیتے رہتے ہیں، مسلسل کام ہو رہا ہے، ڈیٹا کا پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں اور بنگلہ دیش میں کرونا کے کیسز کیسے ہیں یہ بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ہمارے ڈاکٹر،نرسز، ہیلتھ ورکرز کی حفاظتی کٹس پر پورا زور لگایا جا رہا ہے، تمام طبی عملے کو کٹس دے دی گئی ہیں،دنیا پر کرونا کا پریشر بڑھا ہوا ہے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انتظامات کر لیں، بلوچستان پر باقی صوبوں سے کم پریشر بڑھے گا، کوئٹہ میں آبادی زیادہ ہے،باقی بلوچستان پھیلا ہوا ہے اور آبادی بکھری ہوئی ہے ،اسلئے وہاں چانسز کم ہیں، اسکی نسبت بڑے شہروں لاہور، کراچی، پنڈی، پشاور، فیصل آباد ان پر بہت زیادہ پریشر بڑھنے کا امکان ہے ہر صوبے کو دیکھ کر تیاری کرنی پڑے گی،پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھی ہوئی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب ،دیہاڑی دار متاثر ہیں ،مجھے ان کی زیادہ فکر ہے، بلوچستان میں پہلے بھی باقی صوبوں کی نسبت غربت زیادہ ہے، لاک ڈاؤن جاری رہا تو غریبوں کو بڑا نقصان ہو گا، 14 کو سب صوبوں نے بتانا ہے کہ لاک ڈاؤن کا کیا کرنا ہے، کون کون سے شعبے میں آسانی پیدا کرنی ہے، کچھ ممالک میں لاک ڈاؤن کھولا جا رہا ہے، ہم مشاورت کر رہے ہیں اس حوالہ سے صوبے مشاورت کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ اگر ہم نائی، درزی کی دکانیں کھول دیں تو کیا صورتحال ہو گی، ہم آپس میں رابطے میں ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت کا مکمل کو آرڈی نیشن ہے، جو صورتحال ہے کوئی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی، سب مراحل کا ملکر مقابلہ کریں گے.

کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستا ن میں اضافہ ہو گیا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کے پنجاب میں 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں.

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، سندھ میں 21، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے.

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

Shares: