پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،بزدار سرکار خطرے میں

0
40

پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،بزدار سرکار خطرے میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر آئی ہے، ن لیگی رہنماؤن خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ہے ملاقات میں سیاسی امور، کرونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی

اس موقع پر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے،ہمارے بزرگ، چودھری صاحبان،انکے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا،اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں،

کورونا سے بچاؤ،تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پرخواجہ برادران نے پرویزالٰہی کو مبارکباد بھی دی، اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں،

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ حکومت کے اتحادی ہیں اور انکے بیٹے چوھدری مونس الہیٰ کا نام چینی آٹا بحران کے حوالہ سے ایف آئی اے کی رپورٹ میں بھی آیا ہے،تحریک انصاف نے ابھی تک مونس الہیٰ کو وزارت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا،اسلئے ایسے میں اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے،

اتحادی جماعتوں کے حکومت پر تحفظات بھی تھے جس پر حکومت نے کمیٹی بنائی تھی اور چودھری براداران سے رابطوں کے لئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی قائم تھی بعد ازاں حکومت نے کمیٹی بدلی تو چودھری مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے. مسلم لیگ ق نے اعتراض کیا تو پھر جہانگیر ترین کو رابطوں کا کہا گیا، اب چینی بحران رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین بھی مشکل میں ہیں اور مونس الہیٰ کی وجہ سے مسلم لیگ ق بھی مشکل میں ہے اسلئے امکان ہے کہ مسلم لیگ ق اپنا خفیہ پتہ ضرور کھیلے گی.،

چودھری پرویز الہیٰ بھی ماضی میں کہہ چکے ہیں ا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیں پہلے وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی اب خاموش ہے،شریفوں سے ہمارا یہی جھگڑا تھا کہ جو طے کرتے تھے اس سے مکر جاتے تھے پی ٹی آئی سنبھل کر حکومت کرے ان کے غلط فیصلوں سے ہمارا نقصان ہوتا ہے ،پونے دو سال سے پنجاب تجربوں کی زد میں ہے ان کی ناتجربہ کاری سے ہونے والے نقصان کی زد میں ہم بھی آئیں گے ،مجھے اسپیکر بننے کا کوئی شوق نہیں تھا ہم لینے کی بات نہیں کررہے بلکہ کہہ رہے ہیں لے لو جو لینا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تبدیلی سے ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔مشورے لے کربازار میں پھرنا ہمارا کام نہیں۔ حکومت اتحادیوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔

چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وہ ختم ہوا، ہم خود نہیں گئے تھے بلکہ عمران خان نے ہمیں بھیجا تھا، کامیابی ملی تو اس میں کیڑے ڈھونڈے گئے کہ انہوں نے پیسے دیئے جو کریڈٹ میں جانا تھا وہ ڈس کریڈٹ میں چلا گیا، حکومت کے وزراء نے باتیں کیں ، لیکن عوام نے سراہا، مجھے حکومتی ردعمل پر بڑا دکھ ہوا، جب خان صاحب نے بیان دیا تھا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے میں چھوڑ کر آ گیا تھا عمران خان نے دوبارہ بلایا، جب کسی سے بات کرنی ہو تو اس کا یہ طریقہ تھوڑا ہی ہوتا ہے.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

گزشتہ روز شہباز شریف نے خواجہ برادران سے ملاقات کی تھی جس کے بعد خواجہ برادران نے آج چودھری برادران سے ملاقات کی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواجہ براردان چودھری پرویز الہیٰ کو شہباز شریف کا پیغام پہنچا کر آئے ہیں.

 

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

Leave a reply