پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

0
41

پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2826ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں 701 زائرین سینٹرز،977 رائے ونڈ سے منسلک افراد،91 قیدیوں،1059 عام شہری شامل لیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات ہوچکی ہیں ، جبکہ 508 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں، لاہور میں مریضوں کی تعداد ہے،اس کے علاوہ کیمپ جیل لاہور59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔

ترجمان کےمطابق ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 23، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی

عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 434 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 135 شہریوں میں تصدیق ہوئی جبکہ حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

Leave a reply