شیخ رشید کس کے کہنے پر شہباز شریف کیخلاف بیان دیتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

0
38

شیخ رشید کس کے کہنے پر شہباز شریف کیخلاف بیان دیتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑحکومتی مشینری استعمال کرکے شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے، انہیں کورونا کی کوئی فکر نہیں

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں ،شہبازشریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں، اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ،شیخ رشید جیسے سیاسی شیطان کے مقدر میں رمضان کے مہینے میں بھی سچ بولنا نہیں ہے ،شیخ رشید چئیرمن نیب کے کہنے پر شہباز شریف کے خلاف بیان دیتا ہے

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف عوام کو کرپٹ، جھوٹے، نالائق، نااہل اور آٹاچینی چوروں سے بچانے آیا ہے ،پوری کی پوری حکومت شہبازشریف کے خوف میں مبتلا ہے ،شہبازشریف کے لندن سے لوٹنے کے بعد سے حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں ،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں ،نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کرلے شہبازشریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں ،سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے ،شیخ رشید کی مثال کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ ہے ،شہبازشریف کے خوف نے نالائق، نااہل اور چور حکومت کے اوسطان خطا کردئیے ہیں ،مشرف کی باقیات شہبازکو جیل سے ڈرانے کی ناکام کوشش نہ کریں ،شیدا ٹلی اپنی وزارت اور دوسال میں 100مسافروں کے قتل کا جواب دے

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شیدا ٹلی نیب نیازی گٹھ جوڑ کا وکیل ہے ،شہبازشریف نے ہمیشہ کارکردگی اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا

شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

سیاسی یتیموں سے گزارش ہے کہ کورونا کی وبا اور عوام پر توجہ دیں

اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

Leave a reply