باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے کہا ہے کہ 9 مئی کو ضابطہ اخلاق کے مطابق کاروبار کھولنے جارہے ہیں ملک بھراور چاروں صوبوں سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔
نعیم میر نے لاہور پریس کلب میں تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کا تصادم یا غلط فہمی تاجروں اور حکومت کے درمیان نہیں ہونی چاہئے۔ کسی کی روک ٹوک نہیں ہونی چاہیے۔ بزنس سنٹرز یا شاپنگ پلازے بند کر دیں سڑکوں پر چھوٹی دکانیں ہیں انار کلی شاہ عالمی مال روڈ کی دکانیں کھولنے کا وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے۔ ہم پہلے سے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں انتظامیہ اور حکومتیں مل کر فیصلہ کریں بتائیں کس طرح ضابطہ اخلاق کے مطابق دکانیں کھولیں کیونکہ وزیر اعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر تاجروں پر ظلم برداشت نہیں ہوگا۔
نعیم میر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی جانب سے وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ 9 مئی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔ عمران خان نے چھوٹے تاجر کی پریشانی کو سمجھاہے۔ حکومتی فیصلے سے معاشی مسائل سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔ معیشت کا پہیہ چلے گا۔ اب کرونا کے ساتھ اپنی زندگیاں گزارنی ہے اس کا مقابلہ اور روک تھام کرنی ہے۔ ملک بھر کی تاجر برادری سے اپیل کرتاہوں جو مقامی حکومت ضابطہ اخلاق بنائے اس پر عمل درآمد کرے۔ اگردکانیں کھولنے سے کرونا پھیلا تو ریاست ایکشن میں آئیگی اور دکان و علاقہ سیل کر دیاجائیگا۔
نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلانات کئے لیکن ان اعلانات کو کنفیوژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے حکومت اور وزیر اعظم کے فیصلوں کی روشنی میں فیصلہ کریں۔ چھوٹی دکانیں کھولنے پر کسی کو کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے ہم حکومت کو دودھ میں مینگنیں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں چھوٹا پسا ہوا اور مظلوم تاجر اپنا کام کرکے معیشت کے جبر و ظلم سے باہر نکل آئے۔ چھوٹا تاجر خواہ وہ شاہ عالمی میں ہو مال روڈ پرہو وہ ہی دکان کھول سکے گا ٹیکس والے خود فیصلہ کر لیں جس کی آمدنی زیادہ ہے اسے نہ کھولنے دیں۔ کل ہر مارکیٹ میں عوامی رہنما موجود ہوگا اور دکانیں کھلوائیں گے۔ اگر حکومت گوفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز بند کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے پریس کانفرنس میں کہاکہ صبح پانچ سے شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کا وزیر اعظم کااحسن اقدام ہے۔ شادی ہال کے ساتھ تمام مارکیٹیں کھلیں گی۔ بڑے لوگوں کا روزگار شادی ہالوں سے منسلک ہے۔ تاجر رہنما سہیل بٹ نے کہاکہ وزیر اعظم تاجروں کیلئے سافٹ کارنر رکھتے ہیں۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ کس طرح رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ میں تاجر بھائیوں کو پیغام دیتاہوں کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق تمام کاروبار کھولیں گے۔ اپنے لئے اور چھوٹے ملازمین کے واجبات کیلئے کمائیں گے۔ تمام تاجر ملک کیلئے ایک ایک لاکھ روپے بھی دیں
سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران لاہورعمران بشیر نے کہاکہ ایک ہزار سکوائر سے چھوٹی والی دکان ہی کھولنے کی اجازت دیں۔ ایک ہزار سکوائر سے بڑی دکان نہ کھولنے دیں۔ کل مارکیٹیوں میں قائدین نظر آئیں گے تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ایف بی آر کے قانون میں ہزار سکوائر فٹ سے نیچے دکان پر ٹیکس لاگو نہیں ہے۔