بھارت کو نیپال نے دیا ایک اور جھٹکا، نیپالی پارلیمنٹ سے نیا نقشہ کسی مخالفت کے بغیرمنظور

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو بڑا جھٹکا،نیپال کی قومی اسمبلی نے نیا نقشہ منظور کر لیا ہے جس میں بھارت کے زیر قبضہ علاقے کو اپنی حدود کا واضح حصہ دکھایا گیا ہے۔

نیپال کے ایوان بالا نے نئے نقشے کی صفر کے مقابلے میں 57ووٹوں سے منظوری دے دی،نئے نقشے کے مطابق بھارت کے ساتھ متعدد متنازع علاقے اب نیپال کا حصہ دکھائے گئے ہیں

بھارت نے نیپال کے ایک سرحدی علاقے پر بھی زبردستی قبضہ کر کے شاہراہ تعمیر کر رکھی ہے جس پر نیپال کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا، اب نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کیا ہے جس میں بھارت کے زیر تسلط علاقے کو زیادہ واضح طور پر اپنی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور بھارتی میڈیا نیپال کے خلاف بھرپور پراپیگنڈہ شروع کئے ہوئے ہے

نیپال نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ لڑیں گے ،نیپال کے نائب وزیراعظم ایشور پوکھریل کا کہنا تھا کہ نیپال کی آرمی ضرورت پڑنے پر لڑے گی۔ ہم ہماری قابلیت، دیانتداری اور ہماری آرمی کی صلاحیت کے تعلق سے کافی پُراعتماد ہیں۔

پوکھریل نیپال کے وزیردفاع بھی ہیں انہوں نے بھارت کی جانب سے سرحدی تنازع کے بعد بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،نیپال نے بھارتی علاقوں لیپولیک، کالاپانی اور لمپیادھورا کو اپنے علاقہ بتاتے ہوئے اسے اپنے سیاسی نقشہ میں شامل کیا تھا ۔جس کے ساتھ ہی نیپال اور بھارت میں سیاسی اور سفارتی سطح پر تناؤ پیدا ہوگیا۔ نیپال کے وزیراعظم نے نیانقشہ جاری کیا تھا جسمیں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو کے بھارتی علاقوں کو نیپالی سرحدوں میں شامل کر دیا۔

سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

نیپال کی جانب سے بھارت کو لنک روڈ پر مزید تعمیرات سے باز رہنے کی ہدایت دئیے جانے کے بعد نیپال نے سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے نیپالی وزیرخارجہ پردیپ گیاوالی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد پر بھارتی تعمیرات میں مزید پیشرفت کو روکنے کیلئے فوجی چوکیوں میں اضافہ اور مزید فوج تعینات کی ہے۔ لنک روڈ کی ملکیت کا تنازع دونوں ممالک کی جانب سے تاریخی شواہد و سرکاری دستاویزات کو سامنے رکھ کر حل کرنا ہوگا۔

Leave a reply