باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے،کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے مشکلات برداشت کیں،بیرون ملک پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلوں پر ہمیں فخر ہے،
I appreciate the philanthropic role played by the Overseas Pakistani community in helping their brothers & sisters abroad during Covid19. There are many examples where the Pakistani community has been a source of inspiration, helping those around in need.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیےمدد کاجذبہ قابل ستائش ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلاحی خدمات سرانجام دے کر عظیم مثالیں قائم کی ہیں،
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا، نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی،سی اے اے پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے اوقات کار جاری کرے گا،گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
پروازوں کے اوقات کار آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہو ں گے،خصوصی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا، ماسوائے تربت اور گوادرتمام ائر پورٹس پر دو طرفہ پروازوں کی اجازت ہو گی،