باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی وزیر اعظم نے کرونا وبا سے نپٹنے کے لئے ترجمانوں کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کیا- انہیں بتلایا کہ کرونا کرپٹ مافیا کی ان کی حکومت کے خلاف نئی سازش ہے جسے بے نقاب کیا جانا چاہیے-
کسی وزیر اعظم نے کرونا وبا سے نپٹنے کے لئے ترجمانوں کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کیا- انہیں بتلایا کہ کرونا کرپٹ مافیا کی ان کی حکومت کے خلاف نئی سازش ہے جسے بے نقاب کیا جانا چاہیے- ترجمانوں نے یقین دلایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کرونا کی ایسی تیسی کر کے اسے جلد ختم کر دیں گے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 23, 2020
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترجمانوں نے یقین دلایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کرونا کی ایسی تیسی کر کے اسے جلد ختم کر دیں گے-
احسن اقبال کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک سابقہ چیف منسٹر بھی تھا جو کرونا سے لڑنے آیا تھا۔ وڈیو کال کے لئے تو ماسک لگاتا تھا لیکن عدالت جلوس بنا کے جاتا تھا۔ اب ایک جھوٹی رپورٹ دکھا کر چھپا بیٹھا ہے
ایک سابقہ چیف منسٹر بھی تھا جو کرونا سے لڑنے آیا تھا۔ وڈیو کال کے لئے تو ماسک لگاتا تھا لیکن عدالت جلوس بنا کے جاتا تھا۔ اب ایک جھوٹی رپورٹ دکھا کر چھپا بیٹھا ہے
— Frivolus (@mehdi72) June 23, 2020
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوری سر!! جو پارٹی اپوزیشن نہیں کرسکتی, وہ حکومت خاک کریگی.. ہمیشہ دائیں بائیں دیکھنے والوں سے ہمیں کوئ توقع نہیں. وزیر اعظم پہ تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنے پچھلے 2 سال کی کارکردگی کا محاسبہ کریں.
سوری سر!! جو پارٹی اپوزیشن نہیں کرسکتی, وہ حکومت خاک کریگی.. ہمیشہ دائیں بائیں دیکھنے والوں سے ہمیں کوئ توقع نہیں. وزیر اعظم پہ تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنے پچھلے 2 سال کی کارکردگی کا محاسبہ کریں.
— یہ تو ہوگا (@niharshah_Abazi) June 23, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 946 کیس سامنے آ گئے ,پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہو گئی،پاکستان میں 73 ہزار 471 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ،پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے.
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سےمزید 105 مریض انتقال کر گئے،جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 695 ہو گئی ہے،
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی سعودی ایئر لائن کی 7 خصوصی پروازیں
لاکھوں سعودی تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد کام پر مامور
گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد کم ہو کر 24 ہزار 599 ہو گئی،پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں