لداخ میں 14 روز سے لاپتہ بھارتی فوج کا افسرنہ ملنے پر لواحقین پریشان،بھارتی فوج کا مقدمہ درج کرانیکا حکم

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں کارگل کے قریب گاڑی کے دراس ندی میں گرنے کی وجہ سے غائب ہوجانے والے وزارت دفاع کے اعلیٰ افسر آئی ای ایس سبحان علی کو غائب ہوئے 14 دن ہوچکے ہیں، لیکن اب تک نہ تو وہ خود اور نہ ہی ان کے ڈائیور لانس نائک پلوندر سنگھ کا کوئی سراغ مل سکا ہے۔

ایسے میں اب سبحان علی کے اہل خانہ کی امیدیں وزارت دفاع سے وابستہ ہوگئی ہیں۔ سبحان علی کی تلاش میں لداخ جاکر واپس لوٹنے والے سبحان علی کے بڑے بھائی شعبان علی نے بھارتی وزارت دفاع سے اپیل کی ہے کہ وزارت اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے بھائی کا سراغ لگائے، حادثے کی جگہ کافی مشکلات پیش آئی، لیکن بی آر او اور مقامی انتظامیہ نے کوشش کرکے تین دن کے بعد گاڑی نکال لی تھی، لیکن اب کافی دن ہوچکے ہیں، ہمارے خاندان پر اس سانحہ کابرا اثر پڑا ہے۔ خاندان بکھر رہا ہے میں نے اپنے بھائی کو بیٹے کی طرح پالا ہے، ہم قسمت کے سہارے نہیں بیٹھ سکتے۔ ہم چاہتے ہیں بھارتی حکومت اور وزارت دفاع اپنے وسائل کے ذریعہ پتہ لگائے، جس حال میں بھی میرا بھائی ہے پتہ لگایا جائے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بلرام پور سے تعلق رکھنے والے سبحان علی کو ماہ فروری میں فوج جوائن کرنے کے بعد آر سی سی 81 میں تعیناتی ملی تھی۔ ان کو مینا مرگ کوارنٹائن سینٹر کا انچارج بنایا گیا تھا۔ دراس علاقہ میں 22 جون کی شام سے وہ لاپتہ ہوئے جس کے بعد انکو تلاش کرنا شروع کیا گیا تو ایک جگہ ندی کنارے گاڑی کے کچھ ٹکڑے دکھائی دیئے، جس کے بعد ندی سے ان کی گاڑی برآمد کرلی گئی۔

تاہم سبحان علی اور ان کے ڈرائیور لانس نایک پلوندر سنگھ جن کو 10 سال گاڑی چلانےکا تجربہ بھی تھا، ان کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کی وجہ سے دونوں کو گمشدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک خط سبحان علی کے والد کو بھیجا گیا، جس میں ان کو مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔

لداخ کی جس دراس ندی میں سبحان علی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی، اس میں پانی کا بہاﺅ کافی تیز ہے۔ کوئی عام آدمی اس میں تیراکی کرکے تلاش نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑی نکالنے کے لئے ہیوی کرین لگانی پڑی۔ اس کے علاوہ پانی کا ٹمپریچر کافی زیادہ کم ہوتا ہے، تقریباً ایک سے دو ڈگری پانی کا ٹمپریچر ہوتا ہے، اس لئے زیادہ دیر پانی میں رہنا مشکل ہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ ندی آگے جاکر آزاد کشمیر میں چلی جاتی ہے۔

سبحان علی کا بچپن کافی غربت میں گزرا ہے اور ان کے والد سلائی کا کام کیا کرتے تھے، لیکن سبحان علی پڑھائی میں انتہائی ذہین تھے ۔ انھوں نے دسویں اور بارہویں کلاس میں ٹاپ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کو ینگ ساسنٹسٹ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ انھوں نے سینٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی ٹیک اور آئی آئی ٹی دہلی سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ڈی ڈی اے میں ان کا انتخاب ہوگیا تھا، اس کے علاوہ وہ انڈین انجینئرنگ سروس میں منتخب ہوکر فوج میں پہنچے تھے۔

سبحان علی اپنے گھر میں چھوٹے تھے۔ اہل خانہ میں تین بہنوں کے علاوہ بڑے بھائی شعبان علی، والدہ اور والد ہیں۔ سبحان علی کی شادی 4 اپریل کو ہی ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہوئے لاک ڈاﺅ ن کی وجہ سے شادی کو ملتوی کردیا گیا تھا اور پھر 27 جولائی کو دوبارہ شادی کی تاریخ طے کردی گئی تھی۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان

1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی

لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل

لداخ،لڑائی کا آغاز کیسے ہوا؟ بغیرایک گولی چلے بھارتی فوج کی درجنوں ہلاکتیں،بھارتی آرمی چیف نے سر پکڑ لیا

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش

چینی فوج کے ہاتھو‌ں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کا کبوتر بھارتی فوجیوں کو "کٹ” پڑنے کی تصویریں لے آیا

سبحان کی تلاش میں بڑے بھائی شعبان علی لداخ گئے تھے تا ہم وہ ناکام واپس لوٹے۔ شعبان کے ساتھ فیملی فرینڈ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر حبیب الرحمٰن بھی تھے۔ حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ کہ مقامی سطح پر پوری کوشش کی گئی، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح سے ہم سے بھی تعاون کیا گیا، لیکن اب اگر بھارتی حکومت بڑے پیمانے پر تلاش شروع کراتی ہے تو سبحان علی اور پلوندر سنگھ کے مل جانے کی امید ہے۔

Leave a reply