باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی ۔کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے ۔سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے ۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہے ،ملک کی ترقی و خوشحالی کے خلاف ا تحاد بنانے والوں کامقدر کل بھی شکست تھا، آئندہ بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑےگا ۔کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے ۔

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ دوسال میں فلاح عامہ کے وہ کام کئے ہیں جو شو مارنے والے 20 برس نہ کرسکے ،لوٹ مار کے راستے بند کردیئے ہیں ، اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے ، ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا ہے ، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے سوا کوئی ایحنڈانہیں ، اب کرپشن اورلوٹ مار کادور واپس نہیں آئے گا ، مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ،

اسلام آباد کے شہرِ بے وفا میں پنجاب کے متبادل امیدواروں کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں۔ سہیل وڑائچ

Shares: