باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں عید الاضحی کی نماز کے بعد شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر مسکینوں، یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ کورونا وائرس کی وبا میں عوام نےحکومت کو بھی دیکھا لیکن جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ مسجد کی بحالی اسلامی انقلاب کی طرف پیش قدمی ہے باطل نظریات اور نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام متحد ہوجائیں۔ امریکہ و استعماری قوتوں کے غلام حکمران اسلامی پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ترقی و خوشحالی کیلئے معیشت کو سود سے پاک اور عدالتوں میں قرآن کا نظام لانا ہوگا۔
خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر
عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم
جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی
عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
حکومتی ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مقدس مذہبی فریضہ انجام دیں، فیاض الحسن چوہان
عیدمبارک،مگر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط سے کام لیں، اسد عمر
عید پر غفلت ہوئی تو ساری محنت ضائع ہوسکتی ہے،وزیرخارجہ
سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عید کی خوشیوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی۔
عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی