باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح کر دیا ہے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا ،جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینشن سینٹر مقامی بحری اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی انفارمیشن فیوژن سینٹرز کے ساتھ رابطے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سینٹر کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ملکی خصوصی اقتصادی زون میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل دینا ہے۔یہ سینٹر مقامی طور پر تیار کردہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے.
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی یہ سہولیات ملکی اور بین الاقوامی سطح پرتیز ترین رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں گی.
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح.#baaghitv #pakistan #pakistannavy @dgprPaknavy pic.twitter.com/PIRHf5oOUP
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 21, 2020
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر کہا کہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر ملکی اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو بہتر بنا کر ملکی میری ٹائم سیکٹر کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا.
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے دوران سینٹر کی کارکردگی اورآپریشنزکے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا.نیول چیف نے سینٹر کی تجدید اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا.








