میئر کراچی کی مدت ختم ہونے جارہی، یونس ڈھاگا کو شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر بنائےجانے کا امکان

0
36

میئر کراچی کی مدت ختم ہونے جارہی، یونس ڈھاگا کو شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر بنائےجانے کا امکان

باغی ٹی وی :سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کامران خان کے مطابق کہ انتہائی اہم ترین ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونس ڈھاگا کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

معروف اینکر کا کہنا تھا کہ وفاق نے یونس دھاگا کا نام تجویز کیا ہے، وہ کراچی کے خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہونگے۔ سندھ حکومت کو ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آج رات میئر کی مدت ختم ہو جائے گی۔

وفاق اور صوبے نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے، اس حوالے سے ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاستی فیصلہ تھا، جس میں اہم اداروں نے اہم کردار ادا کیا، اس میں انتہائی اہم ادارے کے افراد بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ یونس ڈھاگا گزشتہ سال قبل از وقت ریٹائر ہو گئے تھے۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر رہے ہیں
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کےعوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے،کراچی کے سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر پلان تشکیل دیاجارہا ہے، کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دی گئیں،گرشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،وفاق اور اداروں کی جانب سے ہر وزیراعلیٰ سندھ کو ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،

Leave a reply