سعودی سفیر کے بعد یو اے ای کے سفیر متحرک، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیت سے ملاقات

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر کے بعد متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی متحرک ہو گئے، متحدہ عرب امارات کے سفیر نے لاہور کا دورہ کیا اور گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے

متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے لاہور کا دورہ کیا،اور گورنر پنجاب سے ملاقات کی،گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معاشی اور اقتصادی شعبے میں متحدہ عرب امارا ت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائوسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں اماراتی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی و کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے انسداد کورونا کیلئےاقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان، یو ای اے کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں، دو سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع ہے، تیسرے سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے، نئے شہر سے لاہور میں آلودگی کا مسئلہ حل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے اماراتی سفیر کو راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عثمان بزدار کو دبئی کے دورے کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

سعودی سفیر کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات،عمرہ کا آغاز کب سے ہو گا؟ سفیر نے بتا دیا

Leave a reply