مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پرمشتمل شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان آئندہ ماہ اکتوبر کو پاکستان آئیں گے-

باغی ٹی وی : ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے-پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-

پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔

اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –

ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے پاکستانیوں کے فیورٹ ارطغرل آئندہ ماہ اکتوبر کو تین روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’فرنٹیئر ورلڈ‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق انجین التان اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور وہ 9 سے 11 اکتوبر تین روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران اانجین التان کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب کے دوران اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ خصوصی سوالات اور جوابی سیشنوں کا انعقاد ہوگا جہاں وہ اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہورہا ہے تُرک اداکار کے پاکستانی دورے کو ’جشن ارطغرل‘ کا نام دیا گیا ہے۔

انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

Shares: