باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے
کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالہ سے رپورٹ پیش ہونے پر سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا،اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کیا
وزارت آبی وسائل نے کالاباغ ڈیم کو تعمیر کےلیے تیار قرار دیا،پیپلز پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ اکوڑی ڈیم کو بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے،دونوں ڈیمز سے خیبر پختونخوا خشک ہو جائے گا،جس پر وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے سوال کیا تھا ہم نے جواب دے دیا،جواب کا مطلب یہ نہیں کہ متنازعہ ڈیم تعمیر ہو رہے ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر کالاباغ ڈیم تعمیر نہیں ہو سکتا،
بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا
ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک
ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چاروں صوبے متفق ہوں گےتب ہی کالا باغ ڈیم بنے گا،اپوزیشن اراکین نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ آپ اس حوالے سے رولنگ دیں،جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس معاملے پر رولنگ دے چکا ہوں ،








