شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے ، عمران خان

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے ، اس مافیا کا واحد مقصد لوٹ مار ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہماری حکومت ملکی جغرافیائی اور نظریاتی اساس کی محافظ ہے ، پاکستان کو ریاست مدینہ کے عین مطابق ڈھالیں گے ، پاکستان کے دشمن ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ملک میں فرقہ واریت پھیلانا دشمن کا پرانا حربہ ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف کے سلسلے میں اہم ترین قانون سازی پر اپوزیشن کو واضح شکست ہوئی ہے ، اپوزیشن کا پاکستان مخالف ایجنڈا اور ذہنیت بھی واضح ہو گئی ہے ، آئندہ بھی مشترکہ اجلاس بلا کر قانون سازی کی جائے گی

جمہوریت کو چلنے ہی نہیں‌دیاجاتا، پہلے کمزور کیا جاتا ہے پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے ، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب


۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے ، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں آئرش امریکن بزنس ٹائیکون چنک فرینی کی جانب سے 8 ارب مالیت کی اپنی تمام دولت بطور خیرات دینے کے عمل کو ’’حقیقی امیری‘‘ قراردیا ۔ انہوں نے کہا اصل امارت عوامی فلاح کے لئے اپنا سب کچھ وقف کرنا ہے
ادھر اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی جس میں میاں نواز شریف سمیت آصف علی زارداری نے خطاب کیا .
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور ان محبتوں‌کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتین جمہوریت اور عوام کے حکمرانی کے لیے کھڑی ہو چکی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ستائش بات ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اب جمہوری قوتوں کو روایتی احتجاج سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا ہے کہ جمہیوریت کچھ قوتیں چلنے ہی نہیں‌دیتیں. پہلے ان کو کمزور کیا جاتا ہے . پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے .

Shares: