ارطغرل غازی کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کا انکشاف
پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ٹاک شومیں انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار اداکرنے والے اداکار انجین التان کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی :پاکستان کے چند سینئر صحافیوں،تجزیہ نگاروں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔
ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے بہت سےعرب دوست ناراض ہیں
ایک برادر مسلم ملک ارطغرل ڈارمے سے اتنا خوفزدہ ہےکہ ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے
پاکستان کے سینئر صحافیوں ارشاد احمد عارف اور معید پیرزادہ کا انکشاف pic.twitter.com/bFcZvSfBxA— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) October 8, 2020
انہوں نے کہا کہ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار انجین التان کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے جو کمپنیاں جو انھیں لا رہی تھیں ان پر دباؤ ڈالا ہے-
انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی سیاست ہے کہ پاکستان کو ملائیشا ،ایران اور ترکی سے زیادہ قریب نہیں ہونا چاہیئے-
واضح رہے کہ لندن میں واقع ایونٹ مینجمنٹ تنظیم ’فرنٹیئر ورلڈ‘ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق انجین التان اکتوبر میں 9 سے 11 اکتوبر تین روز تک پاکستان آنے والے تھے ۔
ارطغرل غازی کے دورہ پاکستان کا اہتمام ترکی کے ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) اور فرنٹیئر ورلڈ مینجمنٹ فرم کے تعاون سے ہوناتھا تُرک اداکار کے پاکستانی دورے کو ’جشن ارطغرل‘ کا نام دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-
مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اور نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر مرکزی کرداروں کو-
پاکستانی عوام ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہی ہے خاص طور ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ارطغرل غازی اوت حلیمہ سلطان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔
اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک اور ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر ہو چکے ہیں –
ڈرامے کے اداکار متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم پاکستانی عوام اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پاکستانی آنے کاس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں