جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے گزشتہ روز کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ کی پاکستان کے سب سے معروف اور بڑے میڈیا گروپ کے اخبار جنگ نے فرنٹ پیج پر سنگل خبر تک نہیں لگائی
جنگ لاہور کے ایڈیشن میں تحریک انصاف کے فرنٹ پیج پر 3 اشتہار لگے ہیں، کوارٹر کوراٹر پیجز کے، جنگ نے مین لیڈ فرنٹ پیج پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی دی ہے جبکہ اسکے علاوہ سنگل کالم سات خبریں لگائی ہیں، باقی تین اشتہار ہیں
جنگ نے گوجرانوالہ جلسہ کی خبر صفحہ تین پر مین لیڈ لگائی ہے، جنگ گروپ کی جانب سے کوریج نہ ملنے پر ن لیگی رہنما سیخ پا ہو گئے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ کیا صحافت ہے؟؟؟ گوجرانوالہ کی تاریخ میں سب سے بڑے پاور شو کی فرنٹ پیج پر کوریج ڈھونڈ کر دکھائیں۔۔ان ناہلوں نے کونسا تیر مارا ہے جو اخبارات میں اتنے بڑے بڑے اشتہارات دے رہے ہیں
https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1317368987798310912
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تقریبا تمام بڑے اخبارات کو سرکاری خزانے سے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے جاری کروا کر جلسے کی کوریج اور حکومت مخالف خبروں کا گلا گھونٹنے کی لیے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بطور رشوت استعمال کیا گیا ھے۔۔
https://twitter.com/AAMIRHUSSAIN79/status/1317372514700455936
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ آج کے بڑے اخبارات کا فرنٹ پیج ہے۔ حتی الامکان پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی خبر غیر نمایاں کی گئی ہے۔اس مقصد کے لیے فرنٹ پیج پر عمران خان اور عثمان بزدار کی بڑی بڑی تصاویر والے اشتہارات بھی موجود ہیں۔اور اشتہارات بھی گوجرانوالہ سے متعلق ہیں۔یعنی فرنٹ پیج خریدے گئے۔
https://twitter.com/Jawad_Yusufzai/status/1317361181179498498
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے جب آمریت کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنا ہوتا تھا تو خبریں روک دیتے تھے لیکن پی ٹی آئی حکومت کے دور میں اپوزیشن جلسے کو روکنے کیلئے سرکاری خرچے پر اخبارات کو اشتہارات دے کر خبروں کو رکوایا جارہا ہے۔ آگیا تبدیلی
https://twitter.com/WaleedDashti6/status/1317359032768688128
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ مین جلسہ ہوا جس سے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول، مریم و دیگر نے خطاب کیا تھا
گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ
پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری
عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ
پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران
پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے
ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے
گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟
پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟
نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف
نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟
اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی