باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ 16 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے ،عدالت نے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،
فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .
فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا
فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں
اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری
ایک سماعت پر اس کیس میں عدالت نے کہا تھا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں