نائجر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاک، افغان دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، علاقائی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے ا فغان قیادت کی بہترین میزبانی پر افغان وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان ہم منصب حنیف اتمر کے درمیان ملاقات نائجر کے شہر نیامے میں اسلامی تعاون تنظیم کے 47 ویں وزارتی کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا نادر موقع ہے تاہم امن دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہو گا، پاکستان، دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد لیکن باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کا حالیہ دورہ دو طرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا، خطے میں دیرپا امن، پر امن افغانستان سے جڑا ہے۔وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ افغان وزیر خارجہ نے جنیوا کانفرنس، افغان امن عمل میں کردار پر وزیر خارجہ شاہ محمود سے اظہار تشکر کیا۔

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین سےملاقات ،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر کے دارالحکومت نیامے میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ دوران ملاقات، اسلاموفوبیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ،مسئلہ فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کو فعال اور مستحکم بنانے اور مسلم امہ کیلئے ڈاکٹر یوسف العثیمین کی بطورِ سیکرٹری جنرل او آئی سی خدمات کو سراہا

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نائیجر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو کل سے شروع ہوگا۔ وزیر خارجہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اجلاس سے خطاب کریں گے اور شرکا بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے

اسلامی تعاون تنظیم کی 47 ویں وزارتی کونسل کا 2 روزہ اجلاس 27 نومبر کو نیامے، نائیجریا میں ہوگا ,اجلاس کا موضوع "امن و ترقی کیلئے دہشتگردی کیخلاف اتحاد”رکھا گیا ہے ،او آئی سی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العتمین افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اجلاس میں بڑھتے اسلاموفوبیا،مشرق وسطیٰ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین پرگفتگو ہوگی ،روہنگیا مسلمانوں کے عالمی عدالت انصاف میں موجود مقدمے کیلئے مالی وسائل بھی اکٹھے کئے جائیں گے،پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ صورتحال، بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اٹھائے گا،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

Shares: