کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سابق وفاقی وزیر پر مقدمہ درج

0
47
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سابق وفاقی وزیر پر مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگی رہنما عبدالرحمان کانجو پر مقدمہ درج کر لیا گیا

سابق وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر کہروڑ پکا میں درج کیا گیا،ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پردرج مقدمے میں 120 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے،سابق وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو نے گزشتہ روز گھر میں ورکر کنونشن منعقد کیا تھا

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ملتان میں جلسہ کر رہی ہے، جس کےلئے کارنر میٹنگز جاری ہیں، پی ڈی ایم رہنماؤن پر پہلے بھی مقدمے درج کئے گئے ہیں ، ملتان میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ملتان وحید آرائیں ، شیخ طارق رشید ، رہنما پیپلز پارٹی قاسم گیلانی ، عبدالقادر گیلانی اور 30 نامعلوم افراد پر حکومت نے سنگل اور تالا چوری کی ایف آئی آر کٹوا دی ہے،پی ڈی ایم کمیٹی ملتان نے جلسے کے لیئے قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا،پی ڈی ایم کمیٹی قیادت چیف کورآرڈینیٹر جلسہ 30 نومبر قاسم گیلانی نے کی تھی،ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سیدعبدالقادر گیلانی، عبدالرحمان کانجو,شیخ طارق رشید,عبدالوحید آرائیں و دیگربھی شریک تھے، جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

پی ڈی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس نے دبا میں آکر مقدمہ درج کیا ہے،پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس وقت ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان سمیت تمام سرکاری مشینری پر جلسہ رکوانے کے لیئے اوپر سے شدید دبا ہے، ملتان کا سفیدے کا درخت بھی انتظامیہ کو جلسہ ہونے پر ٹرانسفر اور معطلی کی دھمکیاں دے رہا ہے جنہوں نے دباو کے تحت جھوٹے مقدمے درج کرنا شروع کر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر روک سکتے ہو تو روک لو۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ گیلانی کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے ،موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے،گیلانی خاندان پر جھوٹے مقدمات جلسہ روکنےکی سازش ہے،حکومت ملتان جلسے سے اتنا ڈر گئی ہے کہ گیلانی خاندان کے خلاف تالا توڑنے کا کیس بنا ڈالا،انتقامی سرکار گلگت بلتستان کے بعد ملتان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے

Leave a reply