مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی کے حوالہ سے باغی ٹی وی نے 8 نومبر کو خبر شائع کی تھی جب کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے ہمراہ نہیں تھے

مریم نواز گلگت سے اسلام آباد واپس آ کر ایک روزہ قیام کے بعد دوبارہ گلگت جا رہی تھیں اورانکے ساتھ جہاز میں مریم اورنگزیب، مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر موجود تھے تا ہم کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے ساتھ تھے ،

اسی روز باغی ٹی وی نے خبر نشر کی تھی کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی چل رہی ہے اسی وجہ سے مریم نواز اپنے شوہر کو ساتھ لے کر نہیں گئیں، باغی ٹی وی پر 8 نومبر کو خبر نشر ہونے کے ایک روز بعد 9 نومبر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کی کرونا کی رپورٹ سامنے لائی گئی اور کہا گیا کہ کیپٹن ر صفدر کو کرونا ہو گیا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

کیپٹن ر صفدر کے قرنطینہ کی خبروں کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور ہسپتال میں انکو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں، باغی ٹی وی نے ایک ہفتے بعد 14 نومبر کو خبر نشر کی تھی کہ کیپٹن ر صفدر سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے اور کسی کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا

21 نومبر کو ن لیگ کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کے کرونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ سامنے لائی گئی اور کہا گیا کہ دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،یہ دوسرا ٹیسٹ 14 روز بعد ہوا اور چودہ دن میں کرونا کا مریض صحیتاب ہو جاتا ہے تا ہم مریم نواز کے شوہر کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت دی گئی اور کیپٹن ر صفدر تاحال ہسپتال میں ہیں انکو کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں

گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کیپٹن ر صفدر کی جانب سے حاضری سے استسنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دوبار کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، جب صحت ٹھیک ہو گی تو عدالت پیش ہو جاؤں گا

باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر اور مریم نواز میں ناراضگی کی خبر درست تھی، اور ابھی بھی میاں بیوی میں صلح نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز گلگت سے واپس آنے کے بعد بھی ابھی تک اپنے شوہر کی عیادت کرنے ہسپتال نہیں گئیں،

باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کوشش کر رہے ہین کہ میاں بیوی میں صلح کروائی جائے اور اسکے بعد کرونا کی منفی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اس ضمن میں ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کی کوششیں جاری ہیں، آنیوالے دنوں مین لاہور جلسے سے قبل میاں بیوی مین صلح ہو سکتی ہے کیونکہ ن لیگی قیادت لاہور جلسے سے قبل لاہور میں جمع ہو گی اور باری باری سب صلح کی انفرادی یا اجتماعی کوشش کریں گے جس سے صلح کا امکان ہے

کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے مابین صلح ہونے کے بعد کرونا کی رپورٹ منفی میڈیا کو جاری کی جائے گی، جب تک صلح نہیں ہوتی تب تک کیپٹن ر صفدر ہسپتال میں ہی رہیں گے،اور سوائے چند لوگوں کو کسی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی کراچی میں ہوٹل پر چھاپے والے واقعہ کو لے کر ہوئی،کیپٹن ر صفدر کی خواہش تھی کہ مریم نواز پی پی کو ذمہ دار ٹھہرائین کیونکہ وہاں سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، مریم نواز نے اس روز بلاول اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تاخیر سے ردعمل پر ایک بار پروگرام بنا لیا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کھری کھری سنا دیں لیکن مریم نواز کو ہوٹل سے اچانک انکے ترجمان محمد زبیر کے گھر لے جایا گیا جہاں انکی والد نواز شریف سے بات کروائی گئی اور نواز شریف کے کہنے پر مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا بلکہ اداروں کی طرف رخ موڑ لیا

باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی دادی کی وفات پر کیپٹن ر صفدر انکے نماز جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوئے،

مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan