نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آنےلگی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ ڈرامائی صورتحال پیش آرہی ہے. پاکستانی کرکٹرز کا جلوہ تو قریب 15 دن بعد ہوگا لیکن ویسے انڈیز جس نے ٹی 20 سیریز اور پہلا ٹیسٹ کھیل لیا ہے. اب وہ عجب صورتحال میں ہے.10 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 کرکٹرز دستیاب نہیں ہیں.وجوہات میں انجریز،کووڈ پروٹوکول کی خلاف وغیرہ ہیں.چنانچہ 4 میں سے 2 کرکٹرز کی نیوزی لینڈ بدری کی ا طلاعات ہیں.ایک زخمی اور دوسرا پروٹوکول کے معاملے میں پھنس گیا ہے.کمار روچ اور شنین گبرائیل پہلی فلائٹ سے اپنے ملک روانہ ہورہے ہیں.شیمن ہیٹمیئر کووڈ پروٹوکول کے معاملے کی وجہ اور کیمو پاول انجری کے باعث نہیں کھیلیں گے

بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

ادھر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی.اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ،مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا ،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا

تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

Shares: