سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی-
باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ عفت عمر لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی عدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں تھیں انہوں نے کمرہ عدالت میں کہا تھا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی-
تاہم آج اداکارہ عدالت میں پیش ہوئیں اور سوالات کے جواب دیئے-
عدالت میں عفت عمر نے کہا کہ میں نے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صباء حمید کے ساتھ 1993 میں پہلا ڈرامہ ننگے پاؤں کیا
عفت عمر نے کہا کہ ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا یہ بات مذاق میں پروگرام میں بولی تھی میں نے پراگرام میں کہا تھا کہ میں نے راحت کاظمی کو گلے اپنے ٹرق پوری کرنے کے لیے لگایا تھا
عفت عمر نے کا کہنا تھا کہ اس وقت میری عمر 19 سال تھی تب میں جوان تھی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں یہ بات کہی تھی اور وہ مذاق میں بولی ۔
جس پر میشا شفیع کے وکیل نے ایسی باتیں پوچھنے پر مخالف وکیل پر اعتراض اٹھا دیا
جد پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق میں جرح کررہا ہوں عدالت مجھے جرح کرنے کا حق دیتی ہے ۔
عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کا حکم دیا –
وکیل کے سوال کے جواب میں اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں ایف آئی اے میں علی ظفر نے میری خلاف شکایت بیان کے بعد درج کروائی یا پہلے ۔
عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں میں عبوری درخواست ضمانت پر ہوں۔
سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ادکارہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح جاری تھی کہ اچانک عفت عمر کی طبعیت خراب ہو گئی-
سوشل میڈیا اور ٹی وی پر اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے مشہواور اکثر اوقات تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ عفت عمر کو ان کے بولڈ بیانات پر جب وکیل نے سوالات اٹھائے تو اداکارہ ہکی بکی رہ گئیں اور ان کی طبیعت خراب ہو گئی-
بیان ریکارڈ کرتے ہوٸے جب علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے سوالات کئے اور ان کے دیئے گئے بیانات پر جرح کی تو اداکارہ کی طیعت خراب کہا مجھے چکر آ رہےہیں جس پرعدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی تھی بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیا-
علی ظفر میشاء شفیع ہرجانہ کیس:بیان ریکارڈ کرتے ہوٸے عفت عمر کی طیعت خراب عدالت نے سماعت کچھ دیر کے…
علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی
علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی
علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…
لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا
علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر
گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…
میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب
جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی