سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر کی میڈیا سے گفتگو کہا وہ میشا شفیع پر یقین کرتی ہیں اور عدالت جب بھی بلائے گی وہ پیش ہو ں گی-

باغی ٹی وی : گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے بعد عفت عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ میشا شفیع پر یقین کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہیں اور جتنی بار بھی عدالت بلائے گی اتنی بار وہ آئیں گی-

علی ظفر کا الزام کہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آتی نہیں لیکن گانے ریکارڈ کرانے پاکستان پہنچ جاتی ہیں آپ کو اس کے حوالے سے مایوسی نہیں ہوتی کہ وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوتیں آپ کو بار بار بلایا جاتا ہے- سوال کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ نہیں جی ان کو ابھی عدالت نے بلایا ہی نہیں میشا شفیع کو ابھی ضرورت ہی نہیں پڑی آنے کی اگر انہیں بُلایا جائے گا تو وہ ضرور آئیں گی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کی ضرورت ہو اور وہ نہ آئیں ہوں-


عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ جھوٹا مقدمہ ہے میں جج نہیں ہوں میہں صرف اپنے خیالات ہی بول سکتی ہوں کیونکہ مجھے کوئی وجہ نہیں نظر آتی اس کی-

ان کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کی جانب سے الزامات کو غلط مانتی ہیں اور میشا پر یقین کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب علی ظفر نے میشا کو ہراس کیا تو وہ پاس نہیں تھیں اگر پاس بھی ہوتیں تو انہیں کچھ پتہ نہ چلتا کیونکہ لوگ ہراس لوگوں کی نظروں سے چھپا کر کرتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ وہ میشا کی بہترین دوست نہیں ہیں وہ میرے سے بہت چھوٹی ہے میں شوبز کی ایک خاتون ہوں جس نے یہ سارا حادثہ جب سوشل میڈیا پر آیا میں میشا پر یقین کرتی ہوں کیونکہ میں مانتی ہوں عورتیں جھوٹ نہیں بولتیں یہ کیس بہت اہم کیس ہے اور اس کیس کا جو بھی رزلٹ آئے گا اس پر ہماری بچیوں کا مستقبل ہے کہ اگر ہمای بچیوں کے ساتھ اس طرح کا معاملہ ہوگا تو قانون اس پر کیا ردعمل دیتا ہے-


انہوں نے کہا کہ میرا علی ظفر کے خلاف بولنے کا مائنڈ بنانے کی ایک وجہ یہ تھی کہ ایک لڑکی نہیں چھ لڑکیا ں اور نکلیں تھیں جنہیں ہراس کیا گیا تھا اور ان میں 2 کو میں ذاتی طور پر جانتی ہوں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہو چکے ہین باقی جج اور کورٹ نے فیصلہ کرنا میں نے اپنی بات جو میرے دل کو صحیح لگتی وہ میں نے کہہ دی ہے آپس کی کوئی لڑائی نہیں ہے یہ کورٹ فیصلہ کرے گا اور میشا شفیع مجھے سچی لگتی ہیں میں ان کے ساتھ ہوں-

عدالت میں طبیعیت کی خرابی کے سوال پر عفت عمر نے وضاحت دی کہ پچھلے ایک ماہ سے کراچی میں ان کا پلے چل رہا ہے اور میں 3 مرتبہ کورٹ میں آ گئی ہوں اس کا میرے کانفیڈنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مجھے صبح 9 بجے اٹھنا بہت مشکل کام ہے-

علی ظفر کے وکیل کی جانب سے کئے گئے سوالات پر انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ ان کا کام ہے ایسے سوالات ہو جاتے ہیں یہ ان کا کام ہے کوئی بات نہیں-

عفت عمر کے ساتھ شہادت کے لئے آئی ایک اور خاتون علینہ سے سوال کیا گیا کہ نیب نے ان کے والد پر الزامات لگائے ہیں کہ وہ ٹیکس چور ہیں اس پر آپ کیا کہیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ میشا شفیع کے ٹرائل کے لئے آئی ہیں نہ اپنے والد کے-

دوسری جانب میشا شفیع سے خصوصی طور پر سوال کیا گیا کہ آپ خواتین کے حقوق کے لئے اور خواتین کے لئے بات کرتی ہیں لیکن آپ نے ایک شو میں کہا تھا ڈرامے میں راحت کاظمی نامی شخص نے مجھے کئی بار گلے سے لگایا راحت کاظمی کو گلے اپنے ٹھرک پوری کرنے کے لیے لگایا تھا اور بعد میں آپ نے کہا تھا کہ وہ میرے والد کی طرح تھے اس سے کیا یہ رشتہ متاثر نہیں ہو تا کیا یہ بات عورت کے حق میں جاتی ہے یا عورتوں کے خلاف جاتی ہے-

اس سوال اداکارہ نے بات کرنے سے انکار کر دیا –

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم عفت عمر کے اس بیان پر کہ عدالت نے میشا کو بلایا ہی نہیں اگر انہیں بلایا تو ضرور آئیں گی کے بر عکس سچ تو یہ ہے کہ میشا عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

جبکہ حال ہی میں میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں تھیں-

خواتین کے حقوق کی حامی اور میشا شفیع کو سچا ماننے والی اداکارہ عفت عمر کے میڈیا کے ساتھ دیئے گئے جھوٹے بیان کے برعکس لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

کی طیعت خراب عدالت نے سماعت کچھ دیر کے…

علی ظفر میشا شفیع کیس:عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا،کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر

گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب

جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

 

جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کیس نئے جج کو منتقل

Shares: