لاہور:لاہورمیں 4 سے 5 دہشت گرد داخل:بم اسکواڈ ٹیمیں حرکت میں آگئیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کے سیکورٹی اداروں کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ لاہورمیں 4 سے 5 دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں ، دوسری طرف اس خطرے کے پیش نظربم اسکواڈ ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں
ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اورساتھ ہی یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ 4 سے 5 پانچ دہشت گرد لاہور میں داخل ہوگئے ہیں ، دوسری طرف سیکورٹی ادارے عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ خدا را گھروں سے ناں نکلیں دہشت گردی کا خطرہ ہے
ذمہ دارذرائع کے مطابق کسی بھی خطرے کی صورت میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
پولیس اہلکارلاہورمیں داخل ہونے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں ساتھ ساتھ لوگوں کواحتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کی نصیحت بھی کررہے ہیں
ادھر وزیراعظم نے انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تراقدامات بروئے کارلائیں
یاد رہے کہ سیکورٹی اداروں نے خبردارکیا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے ، سیکورٹی اداروں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئےخبردار کیا تھا کہ جلسوں اوراجتعاعات کوہدف بنانا دہشتد گردوںکوآسانی ہوتی ہے
ادھرآج سیکورٹی اداروں کے خدشات درست ثابت ہوئے اورگنجمنڈی میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہی بہت بڑا دھماکہ ہوا جہاں اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی بڑی تعداد کوہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے