لاہور:واقعی شہبازشریف کے رابطوں نے جلسے کی جان نکال لی:پنڈال خالی،2 بجے کی بجائے اب 5 بجے جلسہ شروع کرنےکااعلان،مینارپاکستان سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اب جلسہ گاہ میں یہ اعلان کیے جارہے ہیں کہ اب جلسہ 2 بجے کی بجائے شام 5 بجے شروع کیا جائے گا
ادھر ذرائع کے مطابق مینارپاکستان سے آنے والی اطلاعات اوروہاں کی تازہ ترین تصویری صورت حال سے یہ واضح نظرآرہا ہےکہ وہاں پنڈال ابھی تک خالی ہے صرف 1 ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو ادھر گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے،
دوسری طرف غیرجانبدارحلقوں کا کہنا ہے کہ مینارپاکستان پراتوارکے دن ویسے ہی بہت رش رہتا ہے لوگ اپنے بیوی بچوںکووہاں کی سیرکروانے آتے ہیں ،
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف کے خفیہ رابطوں نے جلسے کی واقعی جان نکال لی ہے اورقائدین بھی اس وقت بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں