باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں مولانا طارق جمیل کی کورونا وائرس سے جلد صحتیاب کیلئے دعا گو ہوں۔
Praying for Maulana Tariq Jamil's speedy and full recovery from Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 14, 2020
معروف عالم دین و خطیب ،تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ،سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی
مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ,این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 36 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8ہزار 832 ہو گئی ہے،2ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 40 ہزار787ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47ہزار236 زیر علاج ہیں۔
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں