مزید دیکھیں

مقبول

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

فیصل واوڈا یہ "کام” کرنے سے کیوں شرما رہے ہیں؟ نااہلی کیس میں عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ اس کیس میں اب تک 16 سماعتیں ہو چکیں،ابھی تک جواب ہی داخل نہیں کرایا،عدالت نے پوچھا تھا کہ فیصل واوڈا اگر دہری شہریت رکھتے تھے تووہ کس دن ترک کی؟

جسٹس عامرفاروق نے فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جواب داخل کرانے سے کیوں شرمارہے ہیں؟ آپ کے کلائنٹ کا کنڈکٹ درست نہیں،آپ یہ بتائیں کہ فیصل واوڈا امریکی شہری تھے اورشہریت کب ترک کی؟

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیخلاف پٹیشن تھی،اچھی معاونت ملی تووہ خارج ہو گئیں ،بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ اس کا ایک حل ہے کہ فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے پوچھا جائے ،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کرتیں، مورخ دیکھے تو لکھے کہ عدالتوں میں کیا ہوتا ہے،فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی پڑھ کر سنائیں، پاکستان کا امریکا کےساتھ دہری شہریت کا کوئی معاہدہ نہیں،پاکستانی شہریت سرینڈر ہوجاتی ہے،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم فیصل واوڈا کو جولائی 2023 تک کی تاریخ دے دیتے ہیں، ہم نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا عدالت میں جواب جمع کرائیں، جو بھی سوالات آپ اٹھا رہے ہیں ان میں کوئی نئی چیز نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، کیا فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا ہے، وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں دلائل جاری تھے کورونا کی وجہ سے کیس نہیں لگ رہا، میرا کیس خارج کرنے کی درخواست پر درخواست گزار جواب دینگے،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی تو عدالت نے دوسرے فریق سے جواب مانگا ہی نہیں، پہلے مجھے جواب دیں، یہ سول کورٹ نہیں ہے جہاں آپ درخواست دیں اور ہم دوسرے فریق سے جواب مانگ لیں، اس متفرق درخواست پر پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر دیکھیں گے،
آپ کے موکل کا رویہ درست نہیں ہے، آٹھ سے دس سماعتیں ہو چکی ہیں، مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں جواب کس طرح لوں،
یہ نوٹس کی کاپی کابینہ کو بھیج دیتا ہوں وہیں سے جواب آ سکتا ہے،

جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فیصل واوڈا دوہری شہریت رکھتے تھے، انہوں نے امریکی شہریت کب چھوڑی، آپ نے ہدایات لی ہونگی عدالت کو بتائیں، فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ مجھے کچھ وقت دیا جائے میں اس عدالت کو متفرق درخواست پر مطمئن کرونگا، جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے بھی آپ نے ہی وقت مانگا تھا،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ عدالتیں فیصلے نہیں کرتیں، کوئی نہیں پوچھتا کہ کیوں نہیں کرتیں، اگر آج مورخ یہاں اس عدالت میں بیٹھا ہوتا تو لکھتا، وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ بیٹھے ہوئے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر تو رنجیت سنگھ والا سسٹم ٹھیک تھا، اگر فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں ہم الیکشن کمیشن کے ریکارڈ پر فیصلہ کر دیتے ہیں،

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کا نمایندہ آیندہ سماعت پرریکارڈ سمیت پیش ہو،عدالت نے سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزشتہ سماعت پر دائر کی تھی ۔وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست جمع کرا ئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی اسی نوعیت کی 4 درخواستیں زیرالتوا ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواستو ں پر فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے ۔

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan