پولیس کی پھرتیاں، ڈکیتی کو چوری کہہ دیا،اووسیز پاکستانی کو پولیس رسوا کرنے لگی

0
37
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

پولیس کی پھرتیاں، ڈکیتی کو چوری کہہ دیا،اووسیز پاکستانی کو پولیس رسوا کرنے لگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پیرودھائی کے علاقے بدر کالونی کے رہائشی اووسیز پاکستانی شکیل احمد کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے

مسلح ڈاکوؤں نے جاپان پلٹ شہری کے گھر سہہ پہر 30 4 بجے واردات کی ،مسلح ڈاکوؤں نے شکیل احمد اور اس کی اہلیہ اور کرائے داروں کو رسیوں سے باندھا اور ایک گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے

پولیس اسٹیشن پیرودھائی میں تعینات سیاسی پشت پناہی اور افسران بالا کو باقاعدہ حصہ پہنچانے والے ایس ایچ او نے ایف آئی آر کے مندرجات ہی تبدیل کر دیے ،پولیس نے روایتی نااہلی اور ملی بھگت سے ایف آئی آر کے مندرجات ہی تبدیل کر دیے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈکیتی کی واردات کے مقام کی جیوفینسسگ بھی نہیں کروائی گئی

اوورسیز پاکستانی شکیل احمد طویل عرصے سے جاپان میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی بیماری کے باعث پاکستان آیا ،پولیس نے مدعی مقدمہ کی طرف سے مسلح ملزمان کو پہچانے کی یقین دہانی،مسلح ہونے اور رسیوں سے باندھنے کی ڈکیتی کی واردات کو چوری کی واردات قرار دے دیا

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

پولیس گزشتہ دو روز سے مدعی مقدمہ کو بار بار پولیس اسٹیشن بلا کر زلیل و رسوا کر رہی ہے ،سی پی او راولپنڈی کی کارکردگی سوشل میڈیا پر ہی بہترین ہے گراونڈ پر راولپنڈی یہ علاقے نوگو ایریاز میں تبدیل ہو چکے ہیں

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر کے مندرجات تبدیل کرنے اور ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کی پاداش میں ایس ایچ او اور تفتیشی اہلکار کو معطل کرکہ شامل تفتیش کیا جائے۔بدترین کارکردگی کے باوجود طویل عرصے سے پولیس اسٹیشن پیرودھائی میں تعینات ایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کرکہ بہترین آفیسر کو مقدمے کا تفتیشی مقرر کیا جائے۔

Leave a reply