دو وزراء کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیاراور وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس درخواست گزاراحسن عابد نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ اپیل منظور کرتے ہوئے خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو نااہل قرار دیا جائے الیکشن کمیشن نے خسروبختیار،ہاشم جواں بخت کیخلاف اثاثہ کیس ناقابل سماعت قراردیا تھا

خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر غلط بیانی اور اثاثے چھپانے کاالزام ہے ،رحیم یار خان سے ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسروبختیار اور ان کے بھائی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی

قبل ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا تھا،عدالت نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی،وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی درخواست گزار احسن عابد نے وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور انہیں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان کو بھی ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا لیکن نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور کو بھجوادی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ انکوائری کی پیش رفت سے بھی آگاہ نہیں کیا جارہا۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔

 

Shares: