کارکنان کو کس بات پر زبردستی حلف اٹھانے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کارکنان کو اسٹامپ پیپر پر زبردستی یہ لکھ کر دینے اور حلف اٹھانے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ مریم نواز کی ریلی میں شامل نہیں ہوں گے،
Messages from Gujranwala div MPA:
“Police aayi
Kehte stamp paper pe sign kar ke do
5 bandon ka bola…
Mpa & chairmen municipal cmmtees
Came with a list of five
Asked me to have them all signed
Came at 9:30 at my constituency office.” pic.twitter.com/99zT6m0L6R— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کاغذ پر لکھی گئی ایک تحریر شیئر کی ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ 25 جولائی کو مریم نواز نے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاج اور ریلی وغیرہ کی کال دے رکھی ہے جس میں تمام کارکنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اسی طرح پیپر پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مسمی حلفا بیان کرتا ہوں کہ کسی احتجاجی ریلی میں شامل نہیں ہوں گا،
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے یہ میسج گوجرانوالہ سے ایک ایم پی اے نے بھیجا ہے،