سینیٹ الیکشن،ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن کمیشن نے کونسے اختیارات دے دیئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 193کے تحت جناب اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ ریٹرننگ آفیسر برائے سینیٹ انتخابات 2021 سندھ کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جوکہ فوری طور نافذ العمل ہوں گے اور انتخابی سرکاری نتائج کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔
ریٹرننگ آفیسر دفعہ 1898 (Act V of 1898) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ167، 171، 174 (ایکٹ نمبرXXXIII) کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 190 کے تحت مجرمانہ کارروائی کے خلاف فوری اقدامات کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ پولنگ 3 مارچ 2021 بروز بدھ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب کے ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر کی تصویر نہیں لی جا سکے گی۔صدر مملکت اور گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے گا۔
یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
مسودے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں یا اشخاص سے کیا جائے۔ سیاسی جماعت یا کسی اور کی جانب سے کیے گئے اخراجات بھی امیدوار کی اخراجات تصور ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں۔ سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہو گی۔بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنا بدعنوانی تصور ہوگا۔ عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کہ تضحیک سے اجتناب کرنا ہوگا۔
سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر موثر عمل کے لیے عوامی مدد بھی مانگ لی ہے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاروائی ہوگی۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ
سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا
سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا