سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر کب فرد جرم عائد ہوگی عدالت نے تاریخ دے دی
باغی ٹی وی :احتساب عدالت میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی ، .عدالت نے سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . .سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، طارق محمود سمیت تمام ملزمان 16 مارچ کو طلب کر لیا ہے ،تمام ملزمان پر فرد جرم 16 مارچ کو عاد کی جائے گی
اس موقع پر سلیم مانڈوی ولا نے کہا میرے خلاف مقدمات بےبنیاد ہیں ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا.وزیراعظم الیکشن کمیشن کوذمہ دار ٹھہرارہے تھے، سلیم مانڈوی والا.الیکشن کمیشن نے شفافیت سے ذمہ داری نبھائی.صادق سنجرانی سے تعلقات اچھے ہیں.بے نامی ٹرانزیکشن کا الزام غلط ہے.ایک ایک ٹرانزیکشن کا جواب اور منی ٹریل موجود ہے،
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
اپوزیشن دیکھتی رہ گئی، حکومت نے سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے بڑا کام دکھا دیا
واضح رہے علی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب کے ریفرنس میں الزام عائد کر رکھا ہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سےملیں، اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں، سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، انھوں نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، بعد میں پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شئیر خریدے، کڈنی ہلز پلاٹس کی فروخت کے بدلے میں رقم آئی ہی جعلی اکاؤنٹس سے تھی۔
احتساب عدالت میں پیش کردہ نیب ریفرنس کے مطابق سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے، سلیم مانڈوی والا اور ندیم مانڈوی والا نے رقم سے منگلا ویو کمپنی کے شیئر خریدے، یہ شیئرز بے نامی طارق محمود کے نام پر خریدے گئے۔








