بریکنگ، تحریک انصاف نے جے یو آئی کو اہم عہدہ دینے کی پیشکش کر دی

0
35

بریکنگ، تحریک انصاف نے جے یو آئی کو اہم عہدہ دینے کی پیشکش کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد حکومت کا مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سے رابطہ ہوا ہے

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کو اہم عہدہ دینے کے پیشکش کی ہے، حکومت نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کردی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عبدالغفورحیدری کو آفر کی ہےکہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،

مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلیے نامزد کردیا، جس پر مولانا حیدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے،  مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا،

قبل ازیں اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ,سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ ن سے ہوگا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار جے یو آئی ف سے ہوگا،کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ کوآگاہ کیا جائے گا،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان حتمی اعلان کریں گے،

گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا ، بلاول نے گیلانی کا نام پیش کیا تھا نواز شریف سمیت سب نے تائید کی تھی، آج پی ڈی ایم کی کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جے یو آئی سے ہو گا جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہو گا

لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے

نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،

Leave a reply