جیل جانے کے لئے تیار رہیں، عدالت کے اہم کیس میں ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 10 سے زائد لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا،عدالت نے لاپتہ افراد کے معاملے پر فوری نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیسز کی تحقیقات متعلقہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے سپرد کر دیں، جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ ایک جیسی رپورٹس کا پرنٹ نکال کر لایاجاتاہے ،کیا اس قسم کی رپورٹ سے ہم مطمئن ہوجائیں گے؟ لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کریں،عدالت نے 15 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلیں

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

قبل ازیں لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 15اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر بچی بازیاب نہ ہوئی تو تفتیشی افسر کو جیل بھیجیں گے، پانچ سال سے ایک بچی کا پتہ نہیں لگ رہا، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کرلیا

لاپتہ افرادکے اہلخانہ کا اعتماد اٹھ جانا ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے،عدالت

Shares: