رانا ثناء اللہ پر فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی گئی،انسداد منشیات عدالت لاہو ر میں رانا ثنااللہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی،ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ شریک ملزم کو کورونا کی علامت تھیں اس لیے پیش نہیں ہوا ،جج نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزم کی رپورٹ کہاں ہے ؟وکیل نے کہا کہ رپورٹ ابھی آنی ہے، عدا؛ت نے کہا کہ ملزم اسپتال آئسولیشن وارڈ میں ہے ایک ہفتے کی تاریخ دے رہے ہیں، ملزم کی کورونا رپورٹ پیش کریں

وکیل نے کہا کہ ایک ہفتہ کم ہے، تاریخ تھوڑی لمبی دیں ،عدالت نے کہا کہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں ڈیڑھ سال ہو گیا کیس کا کچھ نہیں بنا ،

عدالت پیشی کے بعد رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک پر مسلط ٹولےسے قوم کو نجات دیں گے،قوم اور ملک کو حکومت سے آزادی دے کررہیں گے،عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے، حکومت کو چلتا کریں گے، قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے، غیرجمہوری اورغیرآئینی ٹولےکیخلاف جدوجہدجاری رہےگی،9جماعتوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں،خیال تھا پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کررہی ہے،پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Shares: