وزیراعلیٰ پنجاب نے کس کی گرفتاری کا حکم دے دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ میں سٹریٹ لائٹس پراجیکٹ میں گھپلے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 10دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی اور پراجیکٹ میں گھپلا کرنے والے کنٹریکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں واٹر سپلائی سکیم بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے انڈرگراؤنڈٹینک بنائے جائیں۔ کوہ سلیمان اوردیگر پہاڑی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور تونسہ شریف میں سٹریٹ لائٹس،ٹف ٹائلز،واٹر سپلائی اوردیگر منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا
احتجاج کرنیوالوں کے حوالہ سے حکومت کا بڑا حکم آ گیا
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
انہوں نے کہا کہ پسماندہ شہروں کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا،گھپلے کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری انڈسٹری،سیکرٹری سکول ایجوکیشن،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی جبکہ کمشنر،ڈی سی او،پو لیٹیکل ایجنٹ اوردیگرحکام کی ملتان اورڈیرہ غازی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے








