خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت
لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2018 میں نیب نےاثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں، نیب کواثاثوں سےمتعلق دستاویزات فراہم کرچکے،عدالت نےنیب حکام کونوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے حکم دیا کہ نیب حکام آئندہ سماعت پرجواب داخل کریں، عدالت نےنیب کوجواب فائل میں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی
خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا، خواجہ آصف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرئے،
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا