شہر قائد کراچی میں حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے،
سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور امیدوار آر او آفس میں موجود ہیں سائٹ ایریا ڈی آر او آفس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کالج کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے۔مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔
لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 204 پولنگ سٹیشن میں ہماری لیڈ تھی جو ختم ہوگئی، امید ہے وہ برقرار رہے گی، خوشاب دیہی علاقہ ہے اس کے باوجود رات ایک بجے تک فارم 45 مل گیا، این اے 249 میں فارم 45 رات کے 4 بجے دیا گیا، امید ہے معاملہ یہی پر حل ہو جائے گا۔
این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کا عمل جلد سے جلد مکمل ہونا چاہیے، ری کاؤنٹگ میں بھی پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، کوئی غیر قانونی عمل ہوا تو اسے چیلنج کریں گے
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ چھ مئی کو نو بجے دوبارہ گنتی ہو گی