کل نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی تاریخ،آج عدالت کیوں آئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی اور اعتراضات کے بغیروالی پراپرٹیز کی نیلامی کے آرڈرجاری کیے .جائیداد ضبطگی کےعدالتی حکم کے 6 ماہ کے اندر اعتراضات داخل کرائے جا سکتے تھے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے احتساب عدالت کے سامنےاعتراضات کیوں نہیں اٹھائے؟ وکیل نے کہا کہ تینوں پٹیشنرز کو اس متعلق علم نہ تھا اس لیے اعتراضات داخل نہ کرا سکے

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بعد میں بھی اعتراضات داخل کرا  کے تاخیر کا عذربیان کرسکتے تھے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جائیداد نیلامی کیلئے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل نیلامی کی تاریخ مقرر ہے،آپ اتنا تاخیر سے کیوں آئے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پراپرٹی کا قبضہ لینے7 مئی کو گئے تواس بات کا علم ہوا،اس کے بعد عید کی چھٹیاں تھیں اور اس کے بعد پرسوں پہلا ورکنگ ڈے تھا،

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے تھے ،نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی،نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہے، سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی شامل ہیں،لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے،

ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نواز شریف کی کونسی جائیداد کی فروخت کا حکم ملنے والا ہے؟

نواز شریف کی شیخوپورہ میں جائیداد کس نے خرید لی؟ تلہکہ خیز انکشاف

Leave a reply