مزید دیکھیں

مقبول

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو خطوط لکھے ہیں

چینی وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین دوست اور ہمسایے ہیں، سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد، معاشی تعاون اور عوامی تعلقات کو بڑھایا، کورونا کے دوران پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کی مدد کی، سی پیک سے ترقی کے نئے راستے کھلے، مشترکہ مستقبل کے نئے دور میں ہم دونوں ممالک اور لوگوں کے فائدے کے کام کر سکتے ہیں، چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم جزو سمجھتا ہے، اگلے 70 سال میں اس تعلق کو مزید بلندیوں پر لے کر جانا چاہتے ہیں،

چینی وزیراعظم نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے،

وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کے نام اپنے خط میں انہیں اپنی، حکومت اور پا کستان کے عوام کی طرف سے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی 1951 وہ دن ہے جب پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات باقاعدہ استوار ہوئے، یہ ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اور قیادتوں اور حکومتوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات آزمودہ اور باہمی احترام، اعتماد اور ہم آہنگی کی پائیدار اقدار پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں سفارتی تعلقات کی سالگرہ کو بہتر طریقے سے منانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس سے ہمارے عوام پاک چین تعلقات کی گہرائی، وسعت اور ولولے کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کے قابل ہونگے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دسمبر 2019ء کے بعد سے کووڈ۔19 کی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں ۔ چین کی طرف سے فراہم کی گئی ویکسین اور طبی آلات نے پاکستان میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم علاقائی اور عالمی سطح پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سی پیک منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کا عزم کئے ہوئے ہے، اس سے خطے میں ترقی کے بے تحاشا مواقع اور راستے کھلیں گے

وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم میں رابطہ،بڑا اعلان کر دیا

 چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

وزیر توانائی عمر ایوب سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

100 ملین ڈالرز سے چین پاکستان میں کیا کرنے جا رہا؟ چینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

پاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے مابین مبارکبادی خطوط کا تبادلہ ہوا ہے.دونوں صدور نے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی. صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں، پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، صدر شی جنپنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی،چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا، پاکستان پاک- چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے،

صدر شی جنپنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بُنیادی مسائل اور مفادات پر ساتھ ساتھ ہیں، دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہے، پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے، پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی، میں پاکستان- چین دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں،دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan