بشارت زرداری سے تحفظ فراہم کیا جائے،فہمیدہ مرزا اسمبلی میں پھٹ پڑیں

0
75
بشارت زرداری سے تحفظ فراہم کیا جائے،فہمیدہ مرزا اسمبلی میں پھٹ پڑیں

بشارت زرداری سے تحفظ فراہم کیا جائے،فہمیدہ مرزا اسمبلی میں پھٹ پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی کا ایجنڈا اہم تھا

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ ایجنڈے میں پانی کے مسئلے پر توجہ دلاوَ نوٹس بھی شامل تھا، وزیرنے پانی کے مسئلے پر بریفنگ دینا تھی ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار اور میرپورخاص کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، سندھ حکومت نے غریب لوگوں کا پانی دوسری طرف موڑا ہے، پانی ڈائریکٹر منور تالپور کے رشتہ دار ہیں،سندھ حکومت سے ہمیں کوئی امید نہیں، عدالتیں معاملہ کو دیکھیں، یہ غیرقانونی احکامات سندھ کا معاشی قتل ہے، سندھ کے ساتھ ماضی میں بھی زیادتی ہوئی اور آج بھی

فہمیدہ مرزا نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زمین پر قبضہ کی کوشش کی گئی، میں نے کرمنل کی بات کی، 2020 میں بھی میری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا اسوقت رینجرز کو آنا پڑا تھا، جب آپ کرمنل کو آزاد کرتے ہیں تو پھر دوبارہ میری زمین پر اٹیک ہوا، یہ کیا چاہتے ہیں کہ کسی کی حلال کی روزی نہ رہے، پولیس کے پاس وہ ہتھیار نہیں جو ان کرمنلز کے پاس وہاں ہیں، میں انصاف چاہتی ہون، میری اور میری فیملی کو تھریٹ ہے، بشارت زرداری سے تحفظ فراہم کیا جائے وزیراعلیٰ بتائیں کاشتکار کو پانی کیوں نہیں مل رہا

قبل ازیں قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اطلاعات سیکریٹری شازیہ مری نے فہمیدہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں ایک نیشنل عوامی ایشو اٹھایا پانی زندگی موت سے جڑی ہوئی ہے ایسا ماحول نے بتایا جہاں ذاتی رنجشیں خاندانی مسائل ڈسکس ھونا شروع ھوجائیں جویہاں موجود نہیں ہیں الزامات لگانا نا مناسب ہے میں نے سانگھڑ میں الیکشن لڑا اور وہاں کے تاریخی بت گرائے ہیں میں فھمیدہ مرزا کی طرح سلکیٹ ہوکر نہیں آئی ہو پانی کے مسئلے پر سندھ سےناانصافی کبھی برداشت نہیں کریں گے

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی ہے،شیری رحمان کا دعویٰ

Leave a reply