شہزاد اکبر نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں، نذیر چوہان

0
233

شہزاد اکبر نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں، نذیر چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں گزشتہ روز شہزاد اکبر نے میرے خلاف درخواست دی،

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے پولیس پر دباوَ ڈالا کہ میرے خلاف کیوں مقدمہ درج نہیں کیا، شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے،میرے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے . اب پوری جنگ لڑوں گا، پی ٹی آئی کی حکومت پر اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو دیکھنا ہے کہ کس مسلک سے تعلق ہے، ایک بار سوال اٹھایا کہ آپ قادیانی ہیں شہزاد اکبر کو وقت دیا کہ وضاحت دیں لیکن انہوں نے کوئی بات نہ کی ،اگر وہ قادیانی ہیں تو فی الفور استعفی دیدیں، احمدی قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں ، ہم نے کبھی قادیانی پر مسئلہ نہیں اٹھایا لیکن اپنی صفوں میں گھس کر تمام مسلک کو نقصان پہنچاتے ہیں، آخری حد تک جائوں گا عاشق رسول ہوں فیصلہ کیا تھا آج صبح گرفتاری دوں گا چاہتاہوں پرچہ کے مطابق کارروائی کی جائے ،

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام اداروں کو کہہ رہاہوں مقدمہ کے مطابق مجھے گرفتار کرے، خان صاحب کے دائیں بائیں لوگ سیاسی نہیں ہیں وہ مخلص نہیں ہیں ، میرے وزیر اعظم سے کہوں گا غیر منتخب لوگ ہیں پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آیا اور گرفتاری کاکہا تو گرفتاری دیں گے، میرے ہم خیال لوگ شہر سے باہر لوگ بھی ہیں ، احتجاج کرتاہوں کہ ایک چینل معذرت کرے کیونکہ میرا موقف نہیں لیا گیا، اپنے وزیراعظم سے اپیل کروں گا کہ ہماری جماعت کےلئے یہ لوگ نقصان دہ ہیں ، اگر آج داتا صاحب سے مجھے گرفتار نہیں کیا گیا تو کل خود ریس کورس جائوں گا اختلاف رائے کا مطلب نہیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں چلا جائوں ، کل شہزاد اکبر نے گفتگو کے دوران بات کو کئی بار گھمایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں، وزیراعظم کے پاس ثبوت لے کر جائوں گا اور بتائوں گا کہ شہزاد اکبر پارٹی کے لئے نقصان دہ ہے، میرا اب بھی مطالبہ کہ آپ کو آخری نبی مانتے ہیں تو سارا مسئلہ حل ہو جاتاہے، ترین گروپ سے تعلق ہے ابھی ساتھیوں کو نہیں پتہ کہ میں گرفتاری کےلئے آیاہوں،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

یادرہے نذیر چوہان جہانگیرترین گروپ کے سرگرم رکن ہیں۔نذیر چوہان نے چند روز قبل شہزاد اکبر کو انتقامی احتساب کا ماسٹر مائنڈ قراردیا تھا

وزیراعظم کی ہدایت؟ جہانگیر ترین سے اہم شخصیت کی ملاقات

جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع

جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

وزراء سمیت کتنے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے بتا ہی دیا

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

Leave a reply