زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں پر رد عمل دیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کے اسرائیل کے دورے کی خبر غلط اور جھوٹی ہے، یہ ایک پروپیگنڈہ ہے جو اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے کیا گیا ، پچھلے سال پہلے ہی اس کی وضاحت کرچکے ہیں کہ حکومت نے کبھی بھی کسی کو اسرائیل نہیں بھیجا تھا۔
A propaganda fake news shared by an Israeli acc & propagated by the usual lot again.@sayedzbukhari had already clarified it last yr tht he was never sent by Govt to israel.This Israel-India-Pak Fake news peddlars network is getting so boring & predictablehttps://t.co/3EZFzT2y2i pic.twitter.com/BLoKBgY8y3
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) June 28, 2021
ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ انہین کسی نے حکومتی سطح پر اسرائیل کے لئے بھیجا ہو
واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا ،اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے، اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا،زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے
آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ